اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )پاکستان نے بھی عالمی برادری کے بین الاقوامی یومتعلیم 2026 منایا، اس موقع پر وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنےکیلئے تعلیم، مؤثر ابلاغ، میڈیا کے کردار اور نوجوانوں کی شمولیت کو قومی پالیسی کا مرکزی ستون بنایا جائے گا،حکام کے مطابق تعلیم پاکستان کیلئے ماحولیاتی مضبوطی، پائیدار ترقی اور سماجی تبدیلی کا ایک طاقتور ذریعہ ہے، وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ترجمان شیخ محمد سلیم نے کہا ہے کہ دنیا کی نصف سے زائد آبادی 30 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے لہٰذاتعلیمی اور ماحولیاتی پالیسیاں نوجوانوں کے بغیر مؤثر نہیں ہو سکتیں، انہوں نے کہا کہ تعلیم پاکستان کے ماحولیاتی ردِعمل کی ریڑھ کی ہڈی ہے، سکولوں سے لے کر کمیونٹیز تک ماحولیاتی آگاہی شہریوں کو خطرات سمجھنے، ماحول دوست رویئے اپنانے اور تخفیف و موافقت کے اقدامات میں کردار ادا کرنے کے قابل بنا رہی ہے، پاکستان کی قومی ماحولیاتی تبدیلی پالیسی میں عوامی آگاہی، تعلیم اور آؤٹ ریچ کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔