راولپنڈی (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 2گاڑیوں ،رکشے 11موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،17 موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ لین 7میں اسلحہ کی نوک پر عبدالرحمٰن سے 3تولے سونا اورموبائل ،تھانہ آراے بازار کے علاقہ ہارلے سٹریٹ میں محمدوسیم پارسل دینے گیا جس سے اسلحہ کاخوف دلاکر 86ہزار روپے چھین لئے گئے ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ جمیل آباد میں شہری سے پانچ ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ دھمیال کے علاقہ کشمیری محلہ میں کاشف علی نقی سے موبائل اور پندرہ سوروپے چھین لئے ، موتی بازار میں غلام شبیر کے سٹور سے 2کروڑ روپے ،لیاقت باغ کے قریب محمدواصف کے پرس سے 5ہزار روپے ،چائنہ مارکیٹ میں مسرت منیر کے 2لاکھ روپے ،فوجی کالونی میں شہری کے 8تولے وزنی طلائی زیورات اور10ہزار روپے ،ظفر ٹاؤن میں روحیل کے گھرسے تالے توڑ کرپچاس ہزار روپے اور سونامالیتی 4لاکھ روپے ،پیرودھائی موڑ کے قریب شہر ی کے گھرسے تالے توڑ کر25ہزار روپے ،رحیم آباد میں عابدہ کے گھرسے 35ہزار روپے ،جاتلی کے علاقہ میں شبیر احمد کے بیٹے کی دکان کے تالے توڑ کرلوڈر رکشہ ،12بوری کھل ،10بوری ونڈا،اور6بوری چوکر ،مغل کالونی میں فاروق کی دکان کے تالے توڑ کر7ہزار روپے چور ی کرلئے گئے ۔ جبکہ وفاقی دارالحکومت میں سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چوری کی چھ وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ ایک کار ، تین موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ،تھانہ مارگلہ میں کار چوری ، تھانہ کراچی کمپنی ، تھانہ رمنا اور کھنہ کے علاقے سے تین موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے ،تھانہ کھنہ کے علاقے میں سٹریٹ کرائم جبکہ تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں ایک گھر کے تالے ٹوٹ گئے اور چور کل جمع پونجی لے کر چلتے بنے۔