• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا میں ہراسمنٹ کیس، خاتون اسسٹنٹ پروفیسر کا یونیورسٹی انکوائری کمیٹی پر عدم اعتماد

ملتان (سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا یونیورسٹی ملتان میں ہراسمنٹ بارے اسسٹنٹ پروفیسرشعبہ فاریسٹری ڈاکٹر شازیہ افضل نے یونیورسٹی ہراسمنٹ انکوائری کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے گورنر پنجاب/ چانسلر کو باضابطہ درخواست دے دی ہے، جس میں آزاد، غیر جانبدار اور یونیورسٹی سے باہر تحقیقات کرانے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی کی ہراسمنٹ انکوائری کمیٹی کام کی جگہ خواتین کو ہراسمنٹ سے تحفظ کے قانون اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسی کے مطابق مقررہ مدت میں کارروائی مکمل کرنے میں ناکام رہی۔
ملتان سے مزید