لودھراں (نمائندہ جنگ) ضلع لودھراں میں تحصیلدار کی 2،نائب تحصیلدار کی 5 اور پٹواری کی 73 سیٹیں خالی ہونے کے باوجود پنجاب بھر کے پرفارمینس انڈیکیٹرز (کے پی آئیز) کی سہ ماہی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی،تفصیل کے مطابق متعدد نشستیں خالی ہونےکے باوجود ڈپٹی کمشنر لودھراں محمد اشرف اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید وسیم حسن کی سربراہی میں ضلع لودھراں نے ریونیو کی پی آئیز کی تین ماہ کی رینکنگ میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جب کہ ملتان ڈویژن میں بھی لودھراں ضلع پہلے نمبر پر ہے۔