• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارم ہاؤس سے آٹھ بنگالی ٹائیگرز اور بندر، شہری سے پتنگیں اور دھاتی ڈور برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس کی کارروائیاں، فارم ہائوس سے آٹھ بنگالی ٹائیگر اور بندر، شہری سے پتنگیں اور دھاتی ڈور برآمد، تفصیلات کے مطابق پولیس نے تھانہ کینٹ کے علاقے میں شہری کے فارم ہاؤس سے آٹھ بنگالی ٹائیگرز اور بندر برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا،دوسری جانب محافظ سکواڈ نے تلاشی کے دوران مشکوک شخص محمدحمزہ کے قبضے سے کافی تعداد میں پتنگیں اوردھاتی ڈور برآمد ہوئی ،گرفتار ملزم کو موقع پر تھانہ دہلی گیٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا،ادھرپولیس تھانہ مظفر باد نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے اور مونچھیں کاٹ دینے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ملتان سے مزید