ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن حسینیہ رجسٹرڈ کے جنرل سیکرٹری، قومی امن کمیٹی کینٹ و متولی امام بارگاہ کاشانہ شبیر لعل کرتی کینٹ سیدعلی اصغر رضوی نے کہا ہے کہ نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسینؓ کی سیرت کوعام کرنا ہمارا ایمانی فریضہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن حسینیہ (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام امام بارگاہ کاشانہ شبیر لعل کرتی کینٹ میں حضرت امام حسینؓ کی یوم ولادت کے موقع پرکیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔