ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل چیف سیکرٹری سائوتھ پنجاب سے محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر نے ملاقات کی، وی سی نے یو ای ٹی ملتان کے لاڑ کیمپس کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا، ایڈیشنل چیف سیکریٹری سائوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر توصیف ایزد کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ یونیورسٹی کی تعمیر میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، یونیورسٹی کی تعمیرمیں سست روی درست بات نہیں اور نہ ہی اسے اب مزید برداشت کیا جائےگا۔