ملتان(سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بشریٰ نقوی کو خاتون صدر منتخب ہونے پر نواب ایم احسان خان سدوزئی سینئر رہنما ایپکا پاکستاناور چیئرمین ایپکا ایکسائز پنجاب نے مبارکباد پیش کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا، اس موقع پر نواب ایم احسان خان سدوزئی نے کہا کہ بشریٰ نقوی کی کامیابی خواتین کی جدوجہد، استقامت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے جب کہ بشریٰ نقوی نے کہا کہ میں تمام وکلا برادری کی مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے بطور صدر منتخب کروایا۔