• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گل پلازہ غیر قانونی تھا تو تفتیش کیلئے حاضر ہوں، فاروق ستار

کراچی(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ گل پلازہ غیر قانونی تھا تو تفتیش کیلئے حاضر ہوں،سانحہ گل پلازہ سے ملنے والی انسانی باقیات کا ڈی این اے ٹیسٹ اور فرانزک کہاں ہورہا ہے؟ ورثا، سیاسی، مذہبی جماعتوں اور تاجروں کو اعتماد میں لیا جائے،لاپتا افراد کے اہلخانہ کو مطمئن کریں،کمشنر خود سرکاری ملازم ہے وہ اس سانحے کی غیرجانبدارانہ تحقیقاتی رپورٹ کیسے دے گا؟دہلی کالونی میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ ایک المناک قومی سانحہ ہے جس میں 100 سے زیادہ قیمتی جانوں کا اور اربوں روپے کا نقصان ہوا، پورا ملک اس سانحہ پر سوگوار ہے ہر آنکھ اشک بار ہے۔فاروق ستار نے کہا کہ ایک دکان سے 30 لاشیں مل سکتی ہیں تو یہ رش کا وقت تھا، بہت سے لوگوں کی رجسٹریشن نہیں ہوئی، اندرون ملک سے آنے والے محنت کشوں کے لواحقین کو تو معلوم بھی نہیں ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید