• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19 ورلڈ کپ، سپر سکس پاک بھارت ٹکراؤ یکم فروری کو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انڈر 19 ورلڈ کپ کی سپر سکس کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 27 جنوری کو کھیلے گی جبکہ اس کا اگلا میچ بھارت کے خلاف یکم فروری کو ہوگا۔ پاکستان انڈر19کر کٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ منصور احمد نے کہا ہے کہ ایونٹ میں ہماری فیلڈنگ بہت حوصلہ افزا رہی ہے اور اہم مواقع پر کیچز نے فرق پیدا کیا ہے. ورلڈ کپ گروپ میچوں میں نمیبیا میں جاپان نے تنزانیہ کو 9 وکٹوں سے شکست دی، جاپان نے 132 رنز کا ہدف 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا ۔
اہم خبریں سے مزید