کراچی(اسٹاف رپورٹر) بھارتی میڈیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنے پرپاکستان کو کڑی کاروائی سے ڈرانے اورخوفزدہ کرنے کی ناکام کوشش شروع کردی‘بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کر کٹ بورڈ کو بائیکاٹ کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی جس سے اس کی کر کٹ لیگ پی ایس ایل بھی متاثر ہوگی،آئی سی سی کی ہدایت پر مختلف کر کٹ بورڈ اپنے کھلاڑیوں کو اس لیگ میں شرکت کی اجازت دینے سے انکار کرسکتے ہیں‘ پاکستان نے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تو اس کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سخت اورسنگین کارروائی کر سکتا ہے ۔ میڈیا کا دعویٰ ہے کہ آئی سی سی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کے حالیہ بیانات سے ناخوش ہے جنہوں نے بنگلہ دیشی موقف کی کھل کر حمایت کی۔