اسلام آباد (ساجد چوہدری )دیامر بھاشا ڈیم کی لاگت میں اربوں روپے اضافے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں ، پارلیمنٹ کو فراہم کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پی سی ون کے مطابق ڈیم کے پارٹ (1-MWاور HM-1)کی 479ارب روپے ، پی سی ون پاور جنریشن ( EM-2EM-1 HM-2MW-2)کی لاگت 1424ارب روپے جبکہ (PC-I A/L&R) کا اصل تخمینہ لاگت60ارب روپے تھی ، نظرثانی شدہ تخمینے کے مطابق پی سی ون ڈیم پارٹ (1-MWاور HM-1)کی بڑھکرتقریباً 1049ارب روپے (زیرنظرثانی )، دوسرا نظرثانی (PC-I A/L&R) بڑھکر 174اعشاریہ 7ارب روپے ہو گیا ہے۔