• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان چین روایتی طب، صحت و تحقیق میں نئے دور کا آغاز ہے، اقبال چوہدری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)او آئی سی کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے پاکستان اور چین کے درمیان روایتی چینی طب (ٹی سی ایم) اور سائنسی تعاون کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شراکت داری دونوں ممالک کے صحت اور تحقیق کے شعبوں میں ایک نئے دور کا آغاز ہے، وہ پاکستان ٹی سی ایم پریکٹیشنرز ٹریننگ پروگرام کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے چھ ماہ پر مشتمل پہلے تربیتی مرحلے کی تکمیل کو پاکستان چین سائنسی و طبی تعاون میں ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیااور اعلان کیا کہ پاکستانی ڈاکٹروں کی تربیت کا دوسرا مرحلہ جلد شروع کیا جائے گا، انہوں نے اُن پاکستانی ڈاکٹروں کو مبارکباد دی جنہوں نے ہنان یونیورسٹی آف چائنیز میڈیسن اور ہوائی ہوا یونیورسٹی آف میڈیسن جیسے چینی اداروں میں سخت اور جامع تربیت مکمل کی، اقبال چوہدری نے چینی جامعات کی مثالی مہمان نوازی، رہنمائی اور تعلیمی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس تربیت نے پاکستان، جو دنیا کا پانچواں بڑا آبادی والا ملک ہے۔
اہم خبریں سے مزید