اسلام آباد(آن لائن)مجلس شوریٰ سے منظور ہوئے تینوں بل صدر مملکت آصف علی زرداری کودستخط کیلئے ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ ان میں دانش اسکول، گھریلو تشدد بل،ہیومن رائٹس کمیشن کا بل بھی شامل ہے۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد تینوںبل قانون بن جائیں گے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ان بلز کی منظوری دی گئی تھی۔