کراچی (نیوز ڈیسک)بھارت کی نامور خاتون مورخ رومیلا تھاپر نے کہا ہے کہ نصابی کتب سے مغلوں جیسے پورے عہد کو نکال دینا بے معنی ہے کیونکہ تاریخ ایک مسلسل اور ارتقائی عمل ہے۔ کیرالہ لٹریچر فیسٹیول میں آن لائن خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختلف ادوار، تہذیبیں اور طرزِ فکر ایک دوسرے سے جڑے ہوتے ہیں اور کسی ایک سلطنت یا دور کو حذف کرنا تاریخی تسلسل کو توڑ دیتا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر مقبول مگر غیر مستند تاریخ کے بڑھتے رجحان پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام پر زور دیا کہ وہ درست معلومات کے لیے پیشہ ور مؤرخین پر انحصار کریں۔