• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علماء کونسل کی افغانستان میں شریعت کے نام پر معاشرے کی سماجی طبقات میں تقسیم پر تشویش

اسلام آباد ( نیوز ر پورٹر)پاکستان علماء کونسل نے افغانستان میں مبینہ طور پر شریعت کے نام پر معاشرے کو مختلف سماجی طبقات میں تقسیم کرنے کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات قرآنِ کریم، سنتِ رسولؐ اور اسلامی تعلیمات کے سراسر منافی ہیں،اسلام کے نام پر معاشرے کو ’’آزاد‘‘ اور ’’غلام‘‘ جیسے طبقات میں تقسیم کرنیکی گنجائش قرآن میں ہے نہ سنتِ نبویؐ میں،پاکستان علماء کونسل کی جانب سے اتوار کو جاری مشترکہ بیان میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی قیادت میں علمائے کرام بشمول مولانا نعمان حاشر، مولانا محمد شفیع قاسمی، مولانا حافظ مقبول احمد، علامہ طاہرالحسن، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا عزیز اکبر قاسمی، مولانا محمد اشفاق پتافی اور دیگر نے خبردار کیا کہ اسلام کے نام پر معاشرے کو ’’آزاد‘‘ اور ’’غلام‘‘ جیسے طبقات میں تقسیم کرنے کی کوئی گنجائش نہ قرآن میں ہے اور نہ ہی سنتِ نبویؐ میں۔علماء نے واضح کیا کہ اس نوعیت کی درجہ بندی اسلامی تعلیمات سے قطعی طور پر متصادم ہے اور اس کا تعلق قبل از اسلام یا غیر اسلامی سماجی نظاموں سے جا ملتا ہے، جہاں انسانوں کو پیدائش، حیثیت یا نسل کی بنیاد پر مختلف طبقات میں بانٹا جاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ اسلام نے نبی اکرمؐ کی بعثت کے بعد ہر قسم کی غلامی اور نسلی و طبقاتی برتری کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دیا۔
اہم خبریں سے مزید