• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حتمی اسکواڈ کا اعلان، ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے بابر شامل، شاداب کی واپسی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان نے اپنے حتمی دستے کی نقاب کشائی کردی۔ قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔ طویل عرصہ بعد آل راؤنڈر شاداب خان کی واپسی ہوئی ہے۔ فاسٹ بولر حارث رؤف اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ٹیم منیجمنٹ کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ حیران کن طور پر بابر اعظم کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی خود کو فٹ ثابت کرنے میں کامیاب ہوگئے، بولنگ میں وہ پاکستان کا اہم ترین ہتھیار ہوں گے۔ قومی دستے میں سلمان علی آغا (کپتان)، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، محمد نواز، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، شاداب خان، فہیم اشرف، خواجہ نافع، سلمان مرزا، عثمان طارق اور عثمان خان شامل ہیں۔ پاکستان 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرے گا، ٹی 20 ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ہائبرڈ ماڈل کے تحت اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گا ۔ پاکستان ورلڈ کپ کے گروپ اے میں روایتی حریف بھارت کے ساتھ شامل ہے جہاں دونوں ٹیموں کی پنجہ آزمائی 15فروری کو کولمبو میں ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید