• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے تین سابق کپتان آئی سی سی پر برہم، کڑی تنقید

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تین سابقکپتانوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے بنگلہ دیش کو باہر کئے جانے پر آئی سی سی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ شاہد آفریدی نے اسے معیار کو دوہرا قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ آئی سی سی کی پالیسی میں تسلسل نہ ہونے سے مایوسی ہوئی۔ آئی سی سی نے 2025 میں پاکستان کا دورہ نہ کرنے کیلئے بھارت کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کیا، لیکن بنگلا دیش کے معاملے میں اسی چیز کو سمجھنے پر آمادہ نہیں۔ بنگلا دیشی کرکٹرز اور لاکھوں فینز کے ساتھ ناانصافی کی گئی۔ محمد یوسف نے کہا آئی سی سی کو کسی ایک ملک کے بورڈ کو سپورٹ کرنے کے بجائے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرح کام کرنا چاہئے ، ماضی میں جب ایسے ہی خدشات سامنے آئے تو نیوٹرل وینیو کی منظوری دی گئی، کسی ایک ملک کیلئے اصول نہیں بدل سکتے۔ راشد لطیف نے کہا کہ پاکستان کو بنگلادیش کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے، مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے ہٹانے کی بات بی جے پی رہنما نے کی، انہیں مارنےکی دھمکی بھی دی گئی اور مارنے والے کیلئے نقد انعام کا بھی اعلان کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید