کراچی (نیوز ڈیسک) یورپ اپنے دفاعی شعبے کو دوبارہ سے مضبوط بنانے کیلئے 1ٹریلین ڈالر کے منصوبے پر کام کر رہا ہے، کیونکہ امریکہ کی نیٹو کے بارے میں وابستگی اور روس کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث یورپی رہنماؤں نے اسٹریٹیجک خود مختاری حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ دہائی میں یورپ نے اپنی فوجی اخراجات دگنے کر دیے ہیں اور اب وہ ڈرونز، ٹینک، توپ خانے جیسے ہتھیاروں کی پیداوار تیز کر رہا ہے، لیکن ابھی بھی اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں، دور حد کے میزائلز، اور خلائی انٹیلی جنس جیسی جدید صلاحیتوں میں کمی ہے۔