کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا بلوچستان ضلع پنجگور میں3بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملک سے ہر طرح کی دہشتگردی کا خاتمہ کیاجائےگاسکیورٹی فورسز نے امن و امان کی بحالی میں بے شمار قربانیاں دی ہیں وطن کے بہادر سپوتوں پر قوم ہمیشہ فخر کرے گی پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔