• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سندھ کا خواتین کیلئے الیکٹرک بائکس و اسکوٹیز خریدنے کا فیصلہ

کراچی (اسد ابن حسن) حکومت سندھ کے محکمہ ٹرانسپورٹ وماس ٹرانزٹ کے ذیلی ادارت سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے خواتین کے لیے بڑی تعداد میں الیکٹرک بائکس اور اسکوٹیز بمعہ ہیلمٹ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مذکورہ اسکیم ADP فیز ٹو کے تحت شروع کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں مذکورہ EV دو ویلرز کے لیے مینوفیکچرنگ کرنے والے اداروں اور امپورٹرز سے رابطہ کیا جائے گا۔ ان گاڑیوں کے حصول کے بعد ان کو قرعہ اندازی، ریکمنڈیشن یا اقساط کے ذریعے مستحق خواتین میں تقسیم کر دیا جائے گا۔ توقع ہے کہ یہ گاڑیاں اس برس کے وسط تک مستحق خواتین میں تقسیم کر دی جائیں گی۔
اہم خبریں سے مزید