• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیمی فائنل پر نظر، پاکستان انڈر 19 آج ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے مدمقابل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سیمی فائنل پر نظریں جمائے آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی مہم کا آغاز منگل کوہرارے اسپورٹس کلب میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے کررہی ہے۔پاکستان نے دو بار عالمی کپ جیتا ہے جبکہ وہ اس وقت انڈر 19 ایشیا کپ چیمپئن بھی ہے۔میچ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے کھیلا جائے گا۔پیر کو پاکستان انڈر 19 ٹیم کی تاکاشنگا سپورٹس کلب میں ٹریننگ کی۔کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں نیٹ سیشنز اور فیلڈنگ ڈرلز میں حصہ لیا۔ٹریننگ سیشن میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی گئی۔کپتان فرحان یوسف نے کہا کہ سپر سکس مرحلے میں ہمارا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے ساتھ ہے اور ہماری تیاریاں حوصلہ افزا رہی ہیں، کھلاڑی ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں، مجھے اپنی ٹیم پر مکمل اعتماد ہے، انہوں نے کہا کہ میں کسی ایک فیلڈر کی بات نہیں کرتا، ہر کھلاڑی ہمارے لیے بہترین فیلڈر ہے،فاسٹ بولر علی رضا کی کارکردگی سے بولنگ یونٹ کو اعتماد ملا ہے۔ دریں اثنا آئی سی سی انڈر19ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ سات وکٹ سے جیت لیا۔پیر کوبنگلہ دیش کی ٹیم136رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔انگلینڈ نے ہدف با آسانی تین وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔تھامس ریو نےدو کیچ لئے اور50گیندوں پر59ناٹ آئوٹ رنز بنائے۔دوسرے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو چار وکٹ سے شکست دے دی۔افغانستان کی ٹیم193رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔سری لنکا نے ہدف19گیندیں پہلے عبور کرلیا۔

اسپورٹس سے مزید