• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جتنا جلد ہو خود کو ماڈرن کرکٹ کے مطابق ڈھالنا ہے، شاداب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیم میں واپس آنے والے شاداب خان کا کہنا ہےکہ جس طرف ماڈرن کرکٹ جا رہی ہے ہمیں بھی اس طرح کھیلنا ہو گا، جتنا جلد ہو سکے ہمیں اس کے مطابق ڈھالنا ہو گا۔ ورلڈکپ کی تیاری کے لیے آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے بڑی کوئی چیز نہیں ہو سکتی ، بڑی ٹیم کے خلاف کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔ انجری کے بعد ری ہیب ایک مشکل کام ہوتا ہے، ٹیم میں واپسی پر خوشی ہے ،کم بیک اچھا رہا ، تنقید ہوتی ہے لیکن بعض اوقات غیر ضروری بھی ہوتی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری ایسی پچز پر ہو جیسی ہمیں پچز ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم سے اچھا پرفارم نہیں ہو رہا تھا، لیکن آج وہ اچھا کھیل رہے تھے۔ جتنا بڑا کھلاڑی ہوتا ہے تنقید بھی اتنی ہوتی ہے ۔ میں بولنگ آل رائونڈر ہوں،کوشش ہوتی ہے تینوں شعبوں میں اچھا پرفارم کروں۔ میری سرجری بہت بڑی تھی، خود کو متحرک رکھا، فیملی نے سپورٹ کیا۔ ثقلین مشتاق نے بھی دماغی طور پر مضبوط کرنے کی کوشش کی۔ ہمارے اسپنرز اچھی بولنگ کر رہے ہیں۔ سری لنکا میں اسکا فائدہ ہونے کے لئے پر امید ہوں۔

اسپورٹس سے مزید