• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، مردان میں نوجوان کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم ضمانت پر رہا

پشاور(نیوز رپورٹر) سپریم کورٹ نے مردان میں زبانی تکرار پر نوجوان کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ضمانت درخواست کی سماعت جسٹس نعیم اخترافغان، جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کی ۔ملزم سلمان کی جانب سے کیس کی پیروی سید مبشر شاہ ایڈووکیٹ نے کی۔ استغاثہ کے مطابق 28 مئی 2025 کو پولیس تھانہ جبر مردان کی حدود میں ملزم سلمان اور داؤد نے فائرنگ کرکے عمیر ولد سرتاج کو قتل کیا تھا وجہ قتل معمولی تکرار بتائی گئی ۔پولیس نے مقدمہ کے اندران کے بعد ملزم سلمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا تھا ۔اس موقع پر ملزم کے وکیل سید مبشرشاہ ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اس کے موکل پر لگائے گئے الزام میں کوئی صداقت نہیں کیونکہ یہ واردات رات کی تاریکی میں ہوئی تھی اور ملزم کے قبضے سے جو اسلحہ بر آمد کیا تھا جائے وقوعہ سے بر آمد ہونے والے کارتوس کےخول سے وہ میچ نہیں کرتا اس لئےملزم کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے کےبعد ملزم کو ضمانت پر دولاکھ دو نفری کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
پشاور سے مزید