• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا اسمبلی، انتخابات میں مبینہ دھاندلی تحقیقات کیلئے سپیشل کمیٹی تشکیل

پشاور(سٹاف رپورٹر )خیبرپختونخوااسمبلی نے عام انتخابات 2024ء میں مبینہ دھاندلی سے متعلق تحقیقات کیلئے ایوان کی سپیشل کمیٹی قائم کردی اس حوالے سے وزیرقانون آفتاب عالم نے تحریک پیش کی جو ایوان نے منظورکرلی، کمیٹی صوبائی ملازمین کوطلب کرکے انتخابی دھاندلی پرپوچھ گچھ کرے گی، واضح رہے کہ کمیٹی تشکیل سے متعلق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اعلان کیا تھا، صوبائی اسمبلی نے خیبرپختونخوا میڈکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشن ریفارمز ترمیمی بل2026ء پاس کرلیا ،قبل ازیں ایوان میں خیبرپختونخوا یونیورسٹیزترمیمی بل2026 متعارف،مجلس قائمہ نمبرlبرائے قواعد، انضباط، طریقہ کار،استحقاقات اوریقین دہانیوں پرعملدرامد، صوبائی اسمبلی ( اختیارات، استناعات اور استحقاقات) بل مجریہ 2026سے متعلق رپورٹ اور خیبرپختونخواایڈہاک لیکچررریگولرائزیشن آف سروس ترمیمی بل2026سے متعلق کمیٹی رپورٹ پیش کی گئی۔
پشاور سے مزید