• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روضہ رسولؐ پر حاضری کیلئے پارلیمانی وفد سرکاری خرچ پر بھجوایا جائے، قائمہ کمیٹی کی ہدایت

اسلام آباد ( رانا غلام قادر )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے وزارت مذہب امور کو ہدایت کی ہے کہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے لئے پارلیمانی وفد سرکاری خرچ پر بھجوایا جائے۔ وفد کی 11 ربیع الاول کو روضہ رسول ﷺ پر موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔ سعودی عرب میں اس وفد کو ‘سٹیٹ گیسٹ’ (سرکاری مہمان) کا درجہ دیا جائے۔یہ ہدایت قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کی گئی جو پارلیمنٹ ہاؤس میں قائم مقام چیئرپرسن شگفتہ جمانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں زائرین کی سہولیات، حج پالیسی اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے لئے وفد کے دورے سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔کمیٹی نے اعلیٰ سطح کے سرکاری وفد کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے لئے وضع کردہ ’’سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز‘‘ (ایس او پیز) کی رپورٹ کا جائزہ لیا اور ضروری ترامیم کے ساتھ اسے منظور کر لیا۔

اہم خبریں سے مزید