اسلام آباد (طاہر خلیل)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ سے منظور شدہ سات بلوں کی منظوری دے دی جس کیساتھ تجارت، ٹیکس، سماجی تحفظ، تعلیم، ریلوے اور انسانی حقوق سے متعلق اقدامات کیلئے قانون سازی کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق منظور شدہ قانون سازی میں نیشنل ٹیرف کمیشن (ترمیمی)بل 2026،ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (ترمیمی) بل2026،ریلوے کی منتقلی (ترمیمی) بل 2026، گھریلو تشدد (انسداد و تحفظ) بل 2026، دانش سکولز اتھارٹی بل 2026،انکم ٹیکس (ترمیمی) بل 2026 اور قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (ترمیمی) بل، 2026 شامل ہیں۔