• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، صوفی شاعر بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ، مقدمہ درج

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت، صوفی شاعر بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ، مقدمہ درج، ملزمان نے لوہے کی سلاخوں اور ہتھوڑوں سے مزار گرانے اور مذہبی کتب کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی شہر مسوری میں معروف صوفی شاعر بابا بلھے شاہ کے مزار کی مبینہ توڑ پھوڑ کے واقعے پر پولیس نے تین نامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، جو وِن برگ ایلن اسکول کے احاطے میں واقع تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان ہری اوم، شِوایُن اور شردھا نے 25 سے 30 نامعلوم افراد کے ساتھ ہفتے کی رات لوہے کی سلاخوں اور ہتھوڑوں کے ذریعے مزار کو نقصان پہنچایا جبکہ وہاں موجود مذہبی کتب بھی پھاڑ دی گئیں۔
اہم خبریں سے مزید