• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ برس 6.213 ٹریلین روپے کی ریکوری کی، چیئرمین نیب کی وزیراعظم کو بریفنگ

اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے گزشتہ روزوزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی اور نیب کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2025 پیش کی، انہوں نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ برس نیب نے 6عشاریہ 213ٹریلین روپے کی ریکوری کی جو کہ ایک ریکارڈ ہے، وزیر اعظم نے جدید ٹیکنالوجیز کے انضمام کی تعریف کی جس میں AI کی مدد سے تحقیقات شامل ہیں،انہوں نے نیب کی پیشہ ورانہ آزادی اور قومی وسائل کے تحفظ کے اس کے مشن کی حمایت کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت قومی و اقتصادی ترقی کی خاطر نئی ٹیکنالوجیز سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،انہوں نے یہ بات اے آئی کے ماہرین سے ملاقات کے دوران کی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی ملاقات کے دوران ادارے کی کارکردگی کا باضابطہ طور پر جائزہ لیا اور نیب کو ایک ٹیکنالوجی کی بنیاد پر چلنے والے ادارے میں تبدیلی کو سراہا ، انہوں نے نیب کے ای- آفس فریم ورک کی بھی تعریف کی اور نیب کی عوامی خدمات کی جانب توجہ کو بھی سراہا۔

اہم خبریں سے مزید