• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم پاکستان کا اسپیکر کے ڈائس کے سامنے شدید احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی ، سانحہ گل پلازہ پر ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین اسمبلی کا اسپیکر کے ڈائس کے سامنے کھڑ ے ہو کر شدید احتجاج ،نعرے بازی ،قاتل قاتل سی ایم قاتل اور جوڈیشل کمیشن قائم کرو ،کے نعرے، حکومتی کمیٹی ایک ڈھکوسلہ قرار ۔حکومت کے ماتحت افسران کیسے شفاف انکوائری کرسکتے ہیں ۔ اپوزیشن کے بھرپور احتجاج کے باعث مختصر کارروائی کے بعد اجلاس ملتوی کردیا گیا ،تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس منگل کو ڈپٹی اسپیکر نوید اینتھونی کی صدارت میں شروع ہوا ۔اپوزیشن لیڈر علی خورشید ی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کل بھی ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے ۔
اہم خبریں سے مزید