• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ، وزیر اطلاعات اور میئر کراچی مستعفی ہوں، فاروق ستار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیراعلیٰ سندھ، وزیر اطلاعات شرجیل میمن اور میئر کراچی استعفیٰ دیں ، سانحہ گل پلازا سے نظریں ہٹانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دینگے ،چاہے سندھ حکومت ہماری سیکورٹی واپس لےیا ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بنائیں، شرجیل میمن کہتے ہیں کہ کسی کے کہنے پر جوڈیشل کمیشن نہیں بنائیں گےتواپنی مرضی سےبنالیں، سانحہ گل پلازا کے متاثرین کو انصاف دلاکر رہیں گے، چاہے سندھ حکومت ہماری سیکورٹی واپس لے یا ہمارے خلاف جھوٹےمقدمات بنائیں۔ یہاں پریس کانفرنس کرتے فاروق ستار نے کہا پورے سندھ کو گورنر راج کی ضرورت نہیں لیکن کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں کے حوالے سے وفاقی حکومت کو کوئی فیصلہ کرنا ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید