• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات، رپورٹ آج مکمل کر لی جائے گی، میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات آخری مراحل میں ہے اور بدھ تک رپورٹ مکمل کر لی جائے گی ریسکیو آپریشن مکمل کر کے متاثرہ عمارت کو سیل کر دیا گیا ہے، سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، سانحہ سے سبق حاصل کرتے ہوئے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے،گل پلازہ میں آتشزدگی پر قابو پانے کے لیے 19 لاکھ 15 ہزار گیلن پانی استعمال کیا گیا ، ان خیا لات کا اظہار انہوں نےکراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے صدر دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، دریں اثنا انہوں نے منگل کی صبح صحافیوں کے ہمراہ حب ریزروائر کا دورہ کیا جہاں چالیس سال بعد ریزروائر پر واقع 15 ایم جی ڈی ٹینکوں کی صفائی کا کام جاری ہے، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی نے مزید کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد حب ڈیم مکمل طور پر بھر چکا ہے، شہر کو 100 ایم جی ڈی کے حساب سے اگلے تین سال تک پانی فراہم کیا جا سکتا ہے جبکہ پرانی کینال کی مکمل مرمت کے بعد 200 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی، وفاقی حکومت سے 100 ایم جی ڈی پانی کی مقدار بڑھانے سے متعلق رابطہ کر لیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید