• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاض میں گلوبل لیبر مارکیٹ کانفرنس، وفاقی وزیر اوورسیز سالک حسین کی شرکت

ریاض (شاہد نعیم)ریاض میں تیسری گلوبل لیبر مارکیٹ کانفرنس کا آغاز ہوگیا۔ وفاقی وزیر اوورسیزسالک حسین کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں ، ’’فیوچر ان پروگریس‘‘ کی تھیم کے تحت اس کانفرنس میں دنیا بھر سے پالیسی میکرز، فکری رہنما اور ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔ یہکانفرنس 26 سے 27 جنوری 2026 تک کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں جاری رہے گی ۔ اس بین الاقوامی لیبر کانفرنس کے تیسرے ایڈیشن کا وزارتی اجلاس ریاض میں ہوا، جس کی صدارت وزیر برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی احمد الراجی نے کی، جس میں G20، یورپ، ایشیا، مشرق وسطیٰ، افریقہ اور امریکہ کے وزرائے محنت نے شرکت کی۔ یہ کانفرنس بین الاقوامی تنظیموں کے اشتراک سے کی جا رہی ہے، جن میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (ILO)، ورلڈ بینک، آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈیولپمنٹ (OECD)، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP)، ​​انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (IOM)، اقوام متحدہ کی سیاحت کی تنظیم (UNWTO)، کنگز ٹرسٹ محمد سلمان انٹرنیشنل اور محمد سلمان فاؤنڈیشن شامل ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید