کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی اور ڈھاکا کے درمیان براہ راست پروازیں 14سال بعد آج (جمعرات)29جنوری سے بحال ہو جائیں گی۔بنگلا دیش کی قومی ایئرلائن بیمان ایئرلائنز جمعرات 29 جنوری سے ڈھاکا اور کراچی کے درمیان براہ راست نان اسٹاپ پروازیں دوبارہ شروع کرے گی۔ جو 14 سال کے طویل وقفے کے بعد بحالی کا پہلا موقع ہے۔ابتدائی مرحلے میں ہفتے میں دو پروازیں چلائی جائیں گی۔ جو جمعرات اور ہفتہ کے روز آپریٹ ہوں گی۔ایئرلائن انتظامیہ کے مطابق پہلی پرواز کے تمام ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں۔