دبئی و(سبط عارف) متحدہ عرب امارات میں اب خریداری کے لئے نہ نقدی کی ضرورت ہے اور نہ ہی بینک کارڈ یا چیک بک لانا پڑے گی۔ بس اپنا چہرہ یا ہتھیلی استعمال کریں اور ادائیگی مکمل کریں۔ مرکزی بینک متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا کہ ڈیجیٹل ادائیگی کا نیا اور منفرد نظام شہریوں کے لئے متعارف کرادیا گیا ہے۔ یہ جدید نظام دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ میں بھی کامیابی کے ساتھ آزمایا گیا۔