• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی معاشی حب! ہمیشہ نشانہ بنایا جاتا ہے، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی معاشی حب! ہمیشہ نشانہ بنایا جاتا ہے،کوشش ہے کہ مارچ تک یونیورسٹی روڈ پر مرکزی راہداری عام ٹریفک کے لئے کھول دی جائے، حکومت سندھ کی کوشش ہے کہ کراچی کے شہریوں کے لئے جدید اور اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبے لائے جائیں، جیسا کہ اس شہر کا حق ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت کا مکمل فوکس کراچی کی ترقی پر ہے، کیوں کہ یہ شہر پاکستان کا معاشی حب ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسے ہمیشہ نشانہ بنایا جاتا ہے، ہم نے کراچی میں سب سے بہترین منصوبہ، شاہراہ بھٹو مکمل کیا، جو ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ سڑک اور شہر کے لئے اہم گیٹ وے ہے، اس منصوبے کے 2مرحلے مکمل ہو چکے، تیسرا فیز بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔سانحہ گل پلازہ ایک بڑا واقعہ ہے، حکومت متاثرہ خاندانوں کا دکھ سمجھتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہی میں کابینہ کے 5 اراکین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، تحقیقاتی رپورٹ موصول ہونے کے بعد ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔وہ بدھ کو یہاں ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کا تفصیلی دورہ اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لے رہے تھے، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن اور سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو بھی ان کے ساتھ تھے۔
اہم خبریں سے مزید