اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) گلگت بلتستان پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کو ہم خیال گروپ میں تبدیل کر دیا گیا ،آئندہ سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے سابق گورنر گلگت بلتستان راجا جلال حسین مقپون نے سابق وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان و دیگر کے ہمراہ بدھ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس سال گلگت بلتستان کی 24 نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مضبوط امید واروں کو ایک مضبوط پلیٹ فارم مہیا کیا جاسکے ، زیادہ سے زیادہ نشستیں جیت کر حکومت سازی کے ذریعے گلگت بلتستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔