کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)الخدمت فاونڈیشن کے تحت جاری بنو قابل پروگرام کے آئندہ مراحل ، انٹری ٹیسٹ کے نتائج ، کامیاب طلبا کے انٹرویوز ، کلاسز کے انعقاد اور لیب کی تیاری کے حوالے سے مشاورتی اجلاس گوادر میں منعقد ہوا جس کی صدارت امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کی جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر بنو قابل پروگرام بلوچستان طیب فرید خان بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں بنو قابل انٹری ٹیسٹ پروگرام کے کامیاب انعقاد پر مسرت کا اظہار کیا اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے ضلعی ٹیم گوادر کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی گئی جس میں انٹری ٹیسٹ کے نتائج جلد جاری کرنے ، کامیاب طلبا کے انٹرویوز کے شیڈول اور کلاسز کے فوری آغاز پر غور کیا گیا ۔