• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

BUJکے انتخابات، جرنلسٹس پینل بھاری اکثریت سے کامیاب

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات برائے سال 2026-27 مکمل ، جرنلسٹس پینل نے ایک بار پھر میدان مار لیا ، تمام عہدوں پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی ۔بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات کے سلسلے میں جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں صبح 10 سے سہ پہر پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے پولنگ ہوئی ، انتخابات چیئرمین یعقوب شاہوانی ، ارکان کمیٹی ابراہیم بہرانی ، فضل تواب اور مجیب اللہ اچکزئی کی نگرانی میں ہوئے۔ انتخابی نتائج کا اعلان الیکشن کمیٹی کے چیئرمین یعقوب شاہوانی نے کیا ، نتائج کے مطابق جرنلسٹس پینل کے منظور احمد رند 87 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوئے ان کے مدمقابل پروگریسیو پینل کے امیدوار 23 ووٹ حاصل کرسکے جبکہ جرنلسٹس پینل کے فرید اللہ خان 77 ووٹ لے کر سنیئر نائب صدر ، ظفر اللہ بلوچ 83 ووٹ لے کر نائب صدر ، شاہ حسین ترین 79 ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری ، کفایت علی 85 ووٹ لے کر سنیئر جوائنٹ سیکرٹری ، عدنان سعید 79 ووٹ لے کر جوائنٹ سیکرٹری اور عصمت سمالانی 83 ووٹ لے کر فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ شہزداہ ذوالفقار 88 ، سلیم شاہد 86 ، رضاالرحمٰن 86 ، ارشد بٹ 84 ، مرتضیٰ زہری 84 ، محب اللہ 83 ، سید خلیل الرحمٰن 79 اور محمد عامر 79 ووٹ لے کر ایگزیکٹیو باڈی کے رکن منتخب ہوئے ۔
کوئٹہ سے مزید