• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کے37مقدمات درج ، شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم، پولیس نے 37 مقدمات درج کر لیے، تفصیلات کے مطابق تھانہ مظفر آباد کے علاقے سبطین حسین سے مسلح ڈاکو موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ شاہ شمس کے علاقے شاہد سے ڈاکووں نے اسلحہ کی نوک پر نقدی و موٹرسائیکل چھین کر لے گئے تھانہ ممتاز آباد کے علاقے صابر کا موبائل جھپٹا مارکر چھین لیا تھانہ بستی ملوک کے علاقے اکرم سے ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل سے محروم کرگئے اجمل سے ،شبیر سے نقدی و موبائل فونز چھین لیئے مختیار سے اسلحہ کے زور پر 37ہزار لوٹ لیے تھانہ نیوملتان کے علاقے معظم احمد ،کنیز مائی کے موبائل اور نقدی جھپٹا مارکر چھین لی تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے عظیم ارشد سے ڈاکو وں نے ہزاروں کی نقدی لوٹ لی شعیب کا موبائل جھپٹا مارکر چھین لیا سیتل ماڑی کے علاقے اسامہ سے نقدی و موبائل نامعلوم ملزمان لے گئے علی حسن سے جھپٹا مارکر موبائل چھین لیا تھانہ بی زیڈ کے علاقے مدثر کاتھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے اجمل کے موبائل فونز جھپٹا مارکر چھین لیئے محمد طارق سے نقدی 30ہزار سے زائد چھین کر ملزمان فرار ہوگئے تھانہ قادر پورراں کے علاقے اقبال سے موبائل جھپٹا مارکر چھین لیا جبکہ تھانہ کینٹ کے علاقے محمد سبطین جلیل آباد کے علاقے ثنا کنول کے موبائل فونز مظفر آباد کے علاقے غلام محمد کی موٹریں وغیرہ قطب پور کے علاقے شاہد کا میٹر بجلی ممتاز آباد کے علاقے مظہر کی نقدی طلائی زیورات وغیرہ اویس کی نقدی 43ہزار مخدوم رشید کے علاقے منیر احمد کی بیٹریاں و نقدی عبدالمالک کی دھان بستی ملوک کے علاقے عبدالرشید کےمویشی سٹی شجاع آباد کے علاقے مشتاق کی ٹوٹیاں صدر شجاع آباد کے علاقے صدیق کا ٹرانسفارمر راجہ رام کے علاقے اختر کی بکریاں ناصر کی نقدی و موبائل صدر جلالپور کے علاقے مدثر کا سامان لیاقت علی کا سامان نیوملتان کے علاقے ذوالقرنین کی نقدی و موبائل شاہ رکن عالم کے علاقے سجاد احمد سیتل ماڑی کے علاقے غلام فرید کے موبائل فونز گلگشت کے علاقے فاروق کی نقدی و سونا کوتوالی کے علاقے شیراز کا موبائل الپہ کے علاقے شاہد کی بکریاں اور قادر پورراں کے علاقے عامر کے جانور چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید