• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2افراد زخمی‘پولیس نے تفتیش شروع کردی

ملتان (سٹاف رپورٹر ) فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی، نشتر ہسپتال منتقل،پولیس نے تفتیش شروع کردی ، پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں، جعل سازی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق قطب پور پولیس کو عبدالقدیر نے اطلاع دی کہ میرا بھائی زاہد رسول لیاقت آباد سے موٹر پرسائیکل پر سوار ہوکر گھر آرہاتھا کہ دو ڈاکوؤں نے اس سے موبائل فون اور نقدی چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر اسے پاؤں پر گولیاں مارکر زخمی کردیا اور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئےجب کہ گلگشت پولیس کو فیصل نے اطلاع دی کہ میرا بھائی قیصر قریشی گھر آرہا تھا کہ راستے میں نامعلوم ملزمان نے پیٹ میں گولی مارکر زخمی کردیا جسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال لایا گیا واقعات کی اطلاعات پر پولیس نے کارروائی شروع کردی ، لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ چہلیک پولیس نے جعلی بیان حلفی عدالت میں پیش کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،قادرپورراں پولیس نے اشتہاری مجرم کی گرفتاری کیلئے قحبہ خانہ پر چھاپہ کے دوران نازیبا حرکات کرنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا،قطب پور پولیس نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے سیلز مین سے ایک لاکھ سمیت موبائل چھین کر فرار ہونے کے الزام میں نامعلوم نوسرباز کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ گلگشت پولیس نے اینٹی ریپ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ کینٹ پولیس نے شہری کو جعلی پارسل دیکر ہزاروں روپے لیکر رفوچکر ہونے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، مظفرآباد پولیس نے ایگریکلچر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، اسی تھانے کی پولیس نے پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ تھانہ کینٹ پولیس نے شہری کو جعلی ٹکٹس فروخت کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ملتان سے مزید