• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری سکولوں اور کالجز کے ہونہار طلباء میں کروم بکس تقسیم کرنے کا اعلان

ملتان (سٹاف رپورٹر)سرکاری اسکولوں اور کالجز کے ہونہار طلباء میں کروم بکس تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا گیا تفصیل کے مطابق حکومت کے ڈیجیٹل پاکستان انیشیٹو پروگرام کے تحت کروم بکس تقسم کئے جائیں گے ، جس کا مقصد تعلیمی نظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینا ہے ذرائع کے مطابق انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی) نے ہونہار طلباء کا ڈیٹا ایک بار پھر تمام تعلیمی بورڈز سے طلب کر لیا ہے اس سے قبل 19 جنوری کو بھی تعلیمی بورڈز سے ڈیٹا مانگا گیا تھا، تاہم مکمل معلومات فراہم نہ ہونے پر آئی بی سی سی نے دوبارہ مراسلہ جاری کیا ہے حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل پاکستان انیشیٹو پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، جبکہ آئی بی سی سی نے بھی تمام تعلیمی بورڈز کو جاری کردہ مراسلے پر فوری عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔
ملتان سے مزید