• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھنٹہ گھر روڈ پر نئے تعمیر شدہ ڈیوائڈر کا باقاعدہ افتتاح

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے گھنٹہ گھر روڈ پر نئے تعمیر شدہ ڈیوائڈر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا،ڈیوائڈر ملتان کی تہذیب و ثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں شہر کی تاریخی اور روایتی شناخت کو جدید انداز کے ساتھ اجاگر کیا گیا ہے،اس موقع پر کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا کہ گھنٹہ گھر روڈ پر تعمیر کیا گیا یہ ڈیوائڈر نہ صرف جدید طرزتعمیر کا عکاس ہے بلکہ اس میں ملتانی ثقافت اور شہر کی روایتی پہچان کو خصوصی انداز میں شامل کیا گیا ہے،افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مبشر الرحمٰن اور سی او ایم سی ایم اقبال خان بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید