اسلام آباد ( رانا غلام قادر) وزیراعظم محمد شہباز شریف آج معیشت کو استحکام سے ترقی کی طرف لے جانے کیلئے مستقبل کا روڈ میپ پیش کریں گے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف یہ روڈ میپ آج (جمعہ) ملک کے بڑے ایکسپورٹرز اور کاروباری شخصیات سے ملاقات اور خطاب کے دورا ن پیش کریں گے۔وزیراعظم ایکسپورٹرز اور صنعتکاروں سے معیشت کی صورتحال اور حکومتی اقدامات پر گفتگو کریں گے۔