• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ایران مخاصمت، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9.47 روپے اضافے کا امکان

اسلام آباد( خالد مصطفیٰ)خلیج کے خطے میں جاری کشیدگی اور امریکا و ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی مخاصمت کے تناظر میں یکم فروری 2026 سے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات (POL) کی قیمتوں میں 9.47 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔متعلقہ حکام کی جانب سے تیار کردہ قیمتوں کے تخمینے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 9.47 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل میں 3.69 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل (LDO) میں 6.95 روپے فی لیٹر اضافے کی توقع ہے۔
اہم خبریں سے مزید