• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضرورت پڑی تو ایرانی بوشہر جوہری پلانٹ سے اپنا عملہ نکال لیں گے، روس

کراچی (نیوز ڈیسک)روس کا کہنا ہے ضرورت پڑی تو ایرانی بوشہر جوہری پلانٹ سے اپنا عملہ نکال لیں گے،بوشہر پلانٹ ایران کا واحد فعال جوہری مرکز، جہاں سینکڑوں روسی ماہرین کام کر رہے ہیں، روسی حکام کا کہنا ہے ممکنہ حملے سے چرنوبل جیسے خطرناک نتائج نکلیں گے، کسی بڑے حادثے کا خدشہ ہے۔ العربیہ کے مطابق روس نے اعلان کیا ہے کہ اگر صورتحال بگڑتی ہے یا سیکورٹی خطرات بڑھتے ہیں تو وہ ایران کے بوشہر جوہری توانائی پلانٹ سے اپنے عملے کو نکالنے کے لیے تیار ہے۔
اہم خبریں سے مزید