• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ایران جنگ کے سائے، کیا عراق پھرتاریک دور کو لوٹ رہا ہے؟

بغداد (اے ایف پی)سیاسی تعطل، کھلی امریکی مداخلت اور اب امریکا ایران سرحد پار جنگ کے خطرے کے تناظر میں سوال یہ ہے کہ کیا عراق، برسوں کی جدوجہد کے بعد حاصل کی گئی استحکام کی فضا کھو کر ایک بار پھر تاریک دور کی طرف دھکیلا جا رہا ہے؟عراق پر امریکی فوج کشی کے بعد سے دہائیوں تک جاری رہنے والے تنازعات اور بدامنی کے بعد عراق نے حالیہ برسوں میں کسی حد تک معمول کی زندگی بحال کی ہے، تاہم اس کی سیاست اب بھی اپنے دو بڑے اتحادیوں، ایران اور امریکا، کے درمیان توازن قائم رکھنے کی کشمکش میں گھری ہوئی ہے۔واشنگٹن اس بات کو چھپاتا نہیں کہ وہ عراق کے اندرونی فیصلوں میں مداخلت کا خواہاں ہے۔ جب عراقی سیاست دان نئے وزیرِ اعظم کے انتخاب پر غور کر رہے تھے، تو امریکی نمائندے پسِ پردہ لابنگ میں مصروف رہے۔
اہم خبریں سے مزید