• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی 10 مارچ کو کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) پاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی 10مارچ کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا ،نیلامی کیلئے مشاورت کا دورانیہ 6 فروری 2026 تک بڑھا دیا گیا ، نیلامی کا حتمی شیڈول ریگولیٹری ہم آہنگی اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد طے کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز آکشن ایڈوائزری کمیٹی کا اہم اجلاس وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا، جس میں وفاقی وزیر آئی ٹی ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ اور اعلی حکام نے شرکت کی ، دستاویز کے مطابق فائیو جی نیلامی کا فائنل انفارمیشن میمورنڈم 13 فروری 2026 کو جاری کیا جائے گا، فائیو جی نیلامی میں 700، 1800، 2100، 2300، 2600 اور 3500 میگا ہرٹز بینڈز شامل ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید