• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19 ورلڈ کپ، انگلینڈ نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی، پاکستان کا امتحان کل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی انڈر19ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو65 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالی فائی کرلیا ۔ اس گروپ سے دوسری ٹیم کا فیصلہ اتوار کو پاکستان بھارت میچ کے بعد ہوگا۔ پاکستان کو فتح کے ساتھ نیٹ رن ریٹ بہتر کرنا چیلنج ہے۔ اتوار کے میچ سے قبل پاکستان کیلئے بری خبر ہے۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد شایان انجری کے سبب ورلڈکپ سے باہر ہوگئے۔ انہیں سیناریو بیسڈ میچ میں ناک پر فاسٹ بولر کی گیند لگی۔ ایکسرے رپورٹ میں فریکچر کی تصدیق ہوئی۔ پاکستان کو یکم فروری کو بھارت کے خلاف میچ جیتنے کے ساتھ نیٹ رن ریٹ بہتر بنانا ہوگا۔ اگر پاکستان پہلے بیٹنگ کرتا ہے اور 300 رنز بناتا ہے، تو اسے 85 رنز سے جیتنا ہو گا۔ اگر وہ پہلے بولنگ کرتے ہیں اور بھارت کو 200 تک محدود کرتے ہیں تو انہیں تقریباً 31.5اوورز میں ہدف تک پہنچنے کی ضرورت ہوگی۔ اگر ہدف 251 ہے تو انہیں تقریباً 33.2 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا۔ دریں اثنا جمعے کو بولاوایو میں سپر سکس کے میچ میں انگلینڈ نے 7 وکٹ پر 234رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ ٹیم 169 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ مینی لیمس ڈن نے 17رنز دے کر پانچ وکٹیں لیں ۔ دوسرے میچ میں افغانستان نے آئر لینڈ کو191رنز سے زیر کیا ۔ افغانستان نے 315رنز بنائے۔ ناکام ٹیم 124 پر ڈھیر ہوگئی۔

اسپورٹس سے مزید