• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 ورلڈ کپ: امریکی اور امارات ٹیموں کا اعلان، پاکستانی نژاد کرکٹرز شامل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کیلئے امریکا نے ٹیم کا ا علان کر دیا ہے۔ موناک پٹیل یو ایس اے ٹیم کی قیادت کریں گے ۔ دو پاکستانی نژاد کھلاڑی محمد محسن اور علی خان بھی اسکواڈ میں شامل ہیں ۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے بھی ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔پاکستانی نژاد محمد وسیم یواے ای ٹیم کی قیادت کریں گے ۔ ٹیم اور آفیشلز میں کئی پاکستانی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی کوششوں سے پاکستانیوں کے ویزوں کا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔

اسپورٹس سے مزید